Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

پی ایم آفس کے 4 ارکان کورونا کا شکار

شائع 16 مئ 2020 06:42pm

کورونا وائرس وزیراعظم آفس بھی پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم آفس کے اسٹاف کے چار ارکان میں مہلک مرض کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزیراعظم آفس کے تمام اسٹاف کا معمول کے مطابق کورونا ٹیسٹ ہوا تھا،متاثرہ اسٹاف کو قرنطینہ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاوس کے چار اسٹاف ارکان میں کورونا مثبت آگیا ہے، جس کے بعد وزیراعظم ہاؤس کے تمام ملازمین کا کورونا ٹیسٹ لیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا۔ چار ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تمام ایس اوپیز پر عمل درآمد مزید سخت کر دیا گیا ہے۔